اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن میں جاری آل سعود کی فوجی کاروائیوں کے دوران سعودی عرب کے طیاروں نے شہر عدن میں اس ملک کے مستعفیٰ صدر منصور ہادی کے حامیوں کو اسلحہ پہنچانے کے بجائے غلطی سے انصار اللہ کے کیمپوں کے پاس ڈال دیا۔
یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے یمن میں اپنے حامیوں کے لیے بھیجا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ یمنی فوج اور انصار اللہ کے ہاتھ لگا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دس روز سے آل سعود یمن میں عام لوگوں پر بمباری کر کے ان کا قتل عام کر رہا ہے اطلاعات کے مطابق تاہم سعودی حملوں میں ۵۱۹ عام لوگ مارے جا چکے ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔







۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲